جرمنی میں دوسری جنگ عظیم  کا ایک اور بم ناکارہ بنادیا گیا

226

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں دوسری جنگ عظیم کا ملنے والا 500 کلوگرام وزنی بم محفوظ کارروائی کے ذریعے ناکارہ بنادیا گیا۔ اس حاظتی دھماکے کی شدت سے زمین میں 3 میٹر گہرا اور 10 میٹر چوڑا شگاف پڑ گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق دوسری جنگ عظیم کا نہ پھٹنے والا بم تعمیراتی کام کے دوران 2 میٹر کی گہرائی میں بچوں کے کھیل کے میدان کے قریب سے ملا ہے۔ کارروائی سے قبل حکام نے25 ہزار افراد کا فوری انخلا کرایا، جس کے بعد بم کو کنٹرول دھماکے سے ناکارہ بنایا گیا۔