لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے فلسطین اور کشمیر دنیا کے لیے بڑی جیلیں بن چکی ہیں ـ عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کے مظالم کا نوٹس لےـ
جمعے کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کے آج اسمبلی میں صرف فلسطین کے مسئلہ پر بات ہوئی ہےـ 27 رمضان المبارک کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر حملہ کردیا تھاـجس کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے جاری ہیں – ماؤں نے عید کے موقع پر بچوں کو کپڑوں کے بجائے کفن پہنائے ہیں ـ ترک صدر طیب اردگان کی تجویز پرفلسطین تحفظ فورس پر حکومت کو غور کرنا چاہئےـ
انہوں نے اس موقع پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال تباہ حالی کا شکار ہےـ ٖغریب کے بچوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہےـ اس وقت ملک حکومتی نااہلی کی وجہ سے سیاسی انتشار کا شکار ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی مسائل پر نیشنل ڈائیلاگ کیا جائےـ