کانٹیکٹ لینسز نے خاتون کو نابینا ہونے سے بچالیا

481

امریکی ریاست مشی گین کی ایک خاتون نے آنکھوں میں ڈالنے والی دوائی کے قطرے سمجھ کر گوند اپنی آنکھوں میں ڈال لی۔

یاسدرہ ولیمز خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے کنٹیکٹ لینسوں کے ساتھ سوئی تھیں، رات کو 1 بجے اُن کی آنکھ کھُلی تو اُن کی آنکھیں خشک تھیں۔ انہوں نے اپنے پرس کے اندر ہاتھ ڈالا اور ایک ڈبیہ اُن کے ہاتھ لگی جس کو انہوں نے سمجھا کہ ئی آئی ڈراپس ہیں۔

لیکن حقیقت میں یہ گوند کی شیشی تھی جسے وہ اپنے ناخنوں  ایک ایسی ہی سائز کی سفید بوتل لی ، جسے وہ عام طور پر اپنے ٹوٹے ہوئے ناخنوں کی کو جوڑنے کے لئے استعمال کرتی تھیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ مجھے غلطی کا احساس اُس وقت ہوا جب میں نے گوند ک قطرے آنکھوں میں ڈال لیے جس سے میری آنکھیں بند ہوگئیں۔ میں نے فوراً باتھ روم جا کر ٹھنڈا پانی آنکھوں میں ڈالا اور آنکھیں کھولنے کی لیکن بے سود۔ میں نے اپنے شوہر کو فوراً جگایا اور کہا کہ 911 پر فون کریں۔

ولیمز نامی خاتون کو فوری طور پر قریبی ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی آنکھ کھولیں اور اس کے کانٹیکٹ لینسوں کو ہٹا دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ولیمز کی آنکھوں میں ابھی تک لگے کانٹیکٹ لینسز نے ولیمز کی بینائی کو بچالیا۔