اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا، پارٹی میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں، جمعہ کو لال حویلی کے باہر فلسطین سے یکجہتی کے لیے جلسہ ہوگا۔ شیخ رشید نے ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دو بڑے پروجیکٹ ہیں، ایک
نالہ لئی اور دوسرا مدر اینڈ چائلڈ اسپتال ، یہ دونوں بن گئے تو راولپنڈی مکمل ہو جائے گا، ڈاکٹر فیصل کا مشکور ہوں، وہ ماں بچہ اسپتال دیکھنے کے لیے آئے، کینسر کا بھی ایک ڈپارٹمنٹ ہوگا، 16 سال سے جو کام رکا ہوا تھا، وہ 2 سال میں 80 فیصد تک مکمل کیا، 6 ماہ کے اندر کوشش کرینگے کہ ایک او پی ڈی چل جائے، مشینری کو 100 بیڈ کے ساتھ چلا دیں، انگریز دور کے بعد یہ ماڈرن اسپتال ہوگا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ بہت کامیاب ہوا، سعودی عرب سے ایسے تعلقات ہوگئے ہیں جیسے پہلے کبھی نہیں تھے۔