روم(جسارت نیوز)23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار سرینا ولیمز ایمیلیا رومانیہ اوپن ٹینس کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ایمیلیا رومانیہ اوپن ٹینس کا پہلا ایڈیشن اٹلی کے شہر پارما میں جاری ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ویمن سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی کترینا سینیا کووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سابق عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ۔ کلے کورٹ پر رواں ماہ شروع ہونے والے دوسرے گرینڈ سلام سے قبل سرینا ولیمز کلے کورٹ پر ہار گئیں ہیں۔