فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی جماعت اسلامی کے کارکن مسجداقصیٰ کی بے حرمتی، غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف اورمظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 21 مئی کو شہر بھر کی مرکزی مساجد کے باہرنمازجمعہ کے بعد پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماںبٹ جامع مسجد محمد مجاہد اسپتال کے باہر ہونے والے مظاہرے کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ان مظاہروںمیں شریک ہوکر بے گناہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرکے اپنی دینی غیرت کا ثبوت دیں۔