لاڑکانہ، پروونشل بلدنگز کے ترقیاتی منصوبوںمیں کرپشن

227

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پروونشل بلدنگز ڈویژن لاڑکانہ میں ترقیاتی منصوبوں کے جاری ٹینڈرز میں مبینہ کرپشن کے باعث پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے ٹھیکیدار بھائی اور پروونشل بلڈنگز کے ایگزیکٹو انجینئر کے درمیان تلخ کلامی، ہاتھا پائی، سرکاری دفتر میدان جنگ بن گیا، افسران و ملازمین نے ٹھیکیدار رحمت اللہ ابڑو کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے پھاڑ دیے۔ صوبائی مشیر نثار احمد کھوڑو کا نوٹس، سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز کو واقعے کی تحقیقات کر کے ذمے دار کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے گورنر سندھ کو آگاہ کردیا۔