عالمی توانائی ایجنسی نے گرین ہاؤس گیسوں کے صفر اخراج کا خاکہ جاری کر دیا

115

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی توانائی ایجنسی ’آئی ای اے‘ نے 2050 ء تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے مکمل خاتمے کاجامع خاکہ جاری کردیا۔ منصوبے میں تیل اور گیس کے نئے کنوؤں اور کوئلے کی نئی کانوں میں سرمایہ کاری کو رواں سال سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عالمی ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیٹرول سے چلنے والی نئی گاڑیوں کی فروخت 2035ء سے روکنے پر مضر گیسوں سے بچنا ممکن ہے۔ منصوبے میں کہا گیا ہے کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر 2040 ء تک ختم کر دیے جائیں۔