بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کا ریکارڈ جاری

392
مقبوضہ جموں وکشمیر: اسپتال کے باہر خاتون کو آکسیجن دی جارہی ہے‘ عملہ کورونا سے مرنے والوں کے لیے تابوت لے جارہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے باعث اموات نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 529 افراد ہلاک ہوئے۔ اس دوران ملک بھر میں 2 لاکھ 67 ہزار 334 کورونا کے نئے کیس درج کیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کے نئے کیسوں کی شرح میںکمی آئی ہے، تاہم ہلاکتوں میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچارکھی ہے۔