ٹوئٹ کی بدولت ایلن مسک دوسرے امیر ترین فرد کے اعزاز سے محروم

72

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) رواں سال مارچ میں دنیا کے دوسرے امیر ترین فرد بننے والے ایلن مسک اپنی ٹوئٹ کی وجہ سے اس اعزاز سے محروم ہوگئے۔ خبررساں ادارے بلومبرگ کے مطابق ایلن مسک کی حال ہی میں بٹ کوائن وصول نہ کرنے کی ٹوئٹ سے جہاں ایک طرف بٹ کوائن کی قیمتوں میں تنزل آیا، وہاں اسی رفتار سے ان کی دولت میں بھی کمی ہورہی ہے۔ رواں سال مارچ میں ہی ایلن مسک کا اندراج بلومبرگ بلینر انڈیکس میں دنیا کے دوسرے امیر ترین فرد کے طور پرکیا گیا تھا۔