ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے ساتھ 2015ء کے جوہری معاہدے کے حوالے سے ویانا میں ہونے والے اجلاس کا نیا دور مکمل ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اجلاس میں چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اور ایران کے نمایندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل کی نیابت میں محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینرک مورات نے کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس مکمل ہونے کے بعد شرکا اپنے ہوٹلوں کو روانہ ہوگئے۔