عدالت عظمیٰ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 50 ہزار سے متجاوز

152

اسلام آباد(اے پی پی) عدالت عظمیٰ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 50 ہزارسے تجاوزکر گئی ہے۔ بدھ کو عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر زیر التوا مقدمات کی 15 روزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ 16 سے 30 اپریل 2021ء کے دوران عدالت عظمیٰ پرنسپل سیٹ اسلام آباد ،کراچی، پشاور،لاہور اور کوئٹہ رجسٹری میں 1949نئے مقدمات دائر ہوئے اور 364مقدمات نمٹائے گئے ۔ مذکورہ بالا 15 روز میں کراچی کوئٹہ اور پشاور رجسٹریوں میں 136 نئے مقدمات دائر ہوئے اور کوئی مقدمہ نہیں نمٹایا گیا۔ عدالت عظمیٰ لاہور رجسٹری میں 16 سے 30 اپریل تک 212 نئے مقدمات دائر ہوئے اور اس دوران ایک کیس کا فیصلہ سنایا گیا ، عدالت عظمیٰ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں 16 سے 30 اپریل کے دوران 1601مقدمات دائر ہوئے اور 363 کیسز کے فیصلے سنائے گئے ، 16 سے 30 اپریل 2021ء تک عدالت عظمیٰ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں 1385مقدمات کا اضافہ ہوا ، عدالت عظمیٰ میں زیرالتوامقدمات کی کل تعداد 50ہزار658 ہوگئی ہے ۔