اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ، 16 سے 30اپریل تک زیر التوامقدمات کی تعداد میں 1385 کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے زیرالتوامقدمات کی 15روزہ رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 50ہزار658 ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 سے 30اپریل کے دوران1949مقدمات دائر ہوئے اور 364 نمٹائیں گئے تاہم 2 ہفتے میں کراچی، پشاور، کوئٹہ رجسٹری میں مقدمہ نہیں نمٹایا گیا۔
جاری رپورٹ کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور پشاور رجسٹریوں میں 136 مقدمات دائر ہوئے اور لاہور میں 16 سے 30 اپریل تک 212 میں سے صرف ایک مقدمے کا فیصلہ ہوسکا جبکہ اسلام آباد میں 1601 میں سے صرف 363 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 16 سے 30 اپریل تک زیرالتوامقدمات کی تعداد میں 1385 کا اضافہ ہوا۔