سکھر( نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر مقام کی جانب سے بیت المقدس پر جاری اسرائیلی حملوں و ظلم و جبر کیخلاف سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔شرکا مظاہرین نے ہاتھوں میں اسرائیل کیخلاف درج مذمتی نعروں کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ قبل ازیں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جو پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کے قائم مقام ناظم برادر اسماعیل مغل نے خطاب کیااور اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔