آزاد جموں و کشمیر: قائم مقام چیف جسٹس راجا سعید اکرم نے حلف اٹھا لیا

109

مظفر آباد(اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کی عدالت عظمیٰ کے قائمقام چیف جسٹس راجا سعید اکرم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ایوان صدر مظفرآباد میں جسٹس راجا سعید اکرم سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان ودیگر نے شرکت کی۔