بلوچستان‘ ژوب ائر پورٹ کو3 سال بعد بحال کردیا گیا

110

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع ژوب میں واقع ژوب ائر پورٹ کو3 سال بعد آپریشنل کردیا گیا،پی آئی اے کی پہلی فلائٹ PK-529 ،41مسافروں کو ژوب سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئی۔ ژوب ائرپورٹ پر صوبائی و زیر مٹھاخان کاکڑ، جنرل منیجر پی آئی اے بلال اور اسٹیشن منیجر ژوب ائرپورٹ عبدالشکور نے پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کیا۔ وفاقی و صوبائی حکومت کی کاوشوں سے ژوب ائر پورٹ کو 3سال بعد بحال کردیا گیا۔ ژوب سے پی آئی اے کی ہفتے میں2 پروازیں منگل اور جمعہ کو کراچی سے ژوب اور ژوب سے کراچی کے لیے ہوںگی اور حکومت نے خصوصی طور پر مسافروں کے لیے6500 روپے رعایتی مقرر کررکھاہے ۔ دوسری جانب قومی ائر لائن کی ژوب سے پروازوں کے دوبارہ آغاز پر علاقے کے عوام نے وفاقی اور حکومت بلوچستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔