دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی ملیشیاؤں نے شام کے صوبے دیر الزور کے میادین شہر میں ایک آثار قدیمہ کے قریب بڑی تعداد میں اسلحہ نئے گوداموں میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ ایرانی ملیشیائیں اسلحہ کی بھاری مقدار کنکریٹ سے تیار کی گئی مضبوط خندقوں اور زمین دوز بنکروں میں منتقل کررہی ہیں۔ فضائی حملوں سے بچنے کے لیے شام میں اسلحہ کو محفوظ رکھنے کی یہ نئی ایرانی حکمت عملی ہے۔