لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تیمر گرہ دیرپائین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام شہروں میں ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں پہلی عظیم الشان
ریلی اسلام آباد میں 21 مئی کو ہوگی جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر بھی مظاہرے ہوں گے اس کے بعد کراچی اور پشاور میں 23 اور 30 مئی کو ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں لاکھوں لوگ شریک ہوں گے۔