جنیوا(جسارت نیوز)سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ، سابق عالمی نمبر ایک اور 20 گرینڈ سلام ٹائٹلز چیمپئن راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ وہ سال دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے ہیں۔ 39 سالہ راجر فیڈرر گھٹنے کے دو آپریشن کے بعد واپسی کر رہے ہیں اور راجر فیڈرر جنوری 2020 سے وہ کوئی گرینڈ سلام نہیں کھیلے ہیں۔20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے گزشتہ ماہ قطر اوپن میں 14 ماہ کے لمبے وقفے کے بعد اپنی واپسی کی تھی لیکن وہ مکمل طور پر فٹ محسوس نہیں کر رہے تھے ،اس کے بعد وہ نہیں کھیلے ۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس جو 30 مئی سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگامیں بھرپور شرکت کریں گے۔فیڈرر نے 2009 میں اپنا واحد فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا تھا ۔ انجری مسائل کی وجہ سے فیڈرر 2016 سے لگاتار 3فرانچ ایونٹس میں شرکت نہیں کر پائے لیکن 2019 کے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچے تھے تاہم وہ یہ جیت نہ سکے ۔ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس ا سٹار رافیل نڈال نے گزشتہ سال فرنچ اوپن کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت کر فیڈررکا 20گرینڈ سلام ٹائٹلز کا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔