عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے، مریم اورنگزیب

113
 اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے، شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اعلان توہین عدالت کرنے کا باضابطہ اعتراف ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں میں عمران صاحب کو غریب کی یاد آئی، نہ مہنگائی، اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پر دفتر کھلوا کر عوام کو ریلیف دینے کی فکر ہوئی،عمران صاحب کے لیے سب سے ضروری عدالتی حکم کی توہین اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا تھا ،عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، انہیں عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں،عمران صاحب کو عید کے دن دفتر خارجہ کھلوا کر فلسطین پر قرارداد تیار کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی عمران صاحب کو عید کے دن وزرات خزانہ کھلوا کر عوام کو ریلیف دلانے کی توفیق نہ ہوئی ۔