سکھر، مولانا حزب اللہ جکھرو کی مختلف شخصیات کے انتقال پر تعزیت

140

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے جماعت اسلامی دڑی جاکھری کے امیر مولانا خلیل اللہ کاکیپوتہ کے والد حاجی علی کی نمازہ جنازہ پڑھائی، قاری ابو زبیر جکھرو، امیر ضلع لاڑکانہ، عبدالرحمن منگریو امیر شکارپور، مولانا عبدالعزیز بھٹو، منظور عالم بھٹو، استاد عبدالفتاح سھندڑو، دوست واحباب سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مولانا حزب اللہ جکھرو نے رکن جماعت محمد قاسم جکھرو کی اہلیہ کی وفات پر دڑی جاکھری میں ان کے بیٹے غلام شبیر، سہیل احمد جکھرو سے آرائیں گوٹھ میں حافظ محمود بھٹو کے والد اور کفایت اللہ بھٹو کے سسر مرحوم محمد عالم کی وفات اور آرائیں گوٹھ میں مولانا عبدالخالق بھٹو کی ساس کی وفات پر ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔