سمندری طوفان تاؤتے بھارتی گجرات سے ٹکرا گیا

357

کراچی : سمندری طوفان تاؤتےبھارتی گجرات سے ٹکرا گیا،جس کے بعد تندوتیز اور شدید بارش ہونے لگی، گلیاں اور سڑکیں دریاں بن گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سمندری طوفان تاؤتے پر محکمہ موسمیات نے الرٹ 9جاری کردیا، طوفان 15کلومیٹر کی رفتار سے شمال کی جانب بڑھ رہاہے، طوفان ٹھٹھہ کے جنوب سے 580کلو میٹر اور کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے 650کلو میٹر دور ہے۔

طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 180سے 200کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، ہواؤں کی رفتار کبھی کبھی 220کلو میٹر کو چھو رہی ہے، طوفان مزید شمال کی جانب بڑھ کر شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے ساحلی علاقوں کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ، سانگھڑ ، بدین، عمر کوٹ اور تھر سمیت دیگر علاقوں میں 36گھنٹوں کے دوران آندھی اور بارش گرج چمک کے ساتھ متوقع ہے،  ان علاقون میں ہواؤں کی رفتار 40سے 60کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے  مزید کہا کہ تیز ہواؤں سے پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچ سکتا ہے،  کراچی حیدر آباد ، بے نظیر آباد ،ٹھٹھہ اور بدین میں موسم کل تک شدید گرم رہے گا،  کراچی میں تیز گردآلود ہوائیں چلیں گی، ماہی گیر طغیانی کے باعث 19مئی تک کھلے سمندر میں نہ جائیں۔