چمن بارڈرڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوا ن جاں بحق

227

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان جاںبحق ہوگیا۔ نوجوان الیاس ولد کمال حاجی بخت برمہ کے علاقے میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے زخمی کر یا تھا۔جسے اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ واقعے کے خلاف احتجاج لواحقین نے لاش ڈی سی کمپلیکس کے سامنے رکھ کر ٹائروں کو اگ لگادی اور ڈاکوئوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔ ڈی سی قلعہ عبداللہ کو واقعے کی اطلاع کردی گئی چمن میں غیر موجودگی کے باعث تاحال مشتعل مظاہرین کے ساتھ انتظامیہ کے مزاکرات نہیں ہوسکے۔ دوسری جانب بلوچستان کے علاقے پیرغیب میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق بولان کے تفریحی مقام پیر غائب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے جن کی لاشوں کو نکال کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ڈوبنے والے افراد اسامہ جاود اور اسد اللہ پکنک منانے کیلیے آئے ہوئے تھے۔ واضح رہے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر تمام پکنک پوائنٹ پر پابندی لگی گئی تھی اس کے باوجود سیکڑوں کی تعداد میں نوجوان پکنک منانے کیلیے آئے تھے۔ لاشوں کو ضابطے کارروائی کے بعد ورثا حوالے کردیا گیاہے۔ کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹائون میں ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سٹی لائٹ ٹائون میںقبرستان سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جہاں اسے ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لیے اسپتال کے مردہ خانے میںرکھوادی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔