عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او نہیں دیں گے تو کس کو دیں گے؟ احسن اقبال

118

اسلام آباد(صباح نیوز)ن لیگ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ جہانگیر ترین کی جیب میں ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او نہیں دیں گے تو کس کو دیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ این آر او جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، وہ جب چاہیں گے طوطے کی گردن مروڑ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبے میں اسکینڈل بنائے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے حد کردی اس نے عید کا بھی اسکینڈل بنا دیا۔