امریکی باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ بعد از مرگ ہال آف فیم میں شامل

347

نیویارک(جسارت نیوز)آنجہانی کوبی برائنٹ کو باضابطہ طور پر نیسمتھ میموریل باسکٹ بال ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔5مرتبہ کے این بی اے چیمپئن کوبی برائنٹ 26 جنوری 2020 کو کیلی فورنیا میں 13سالہ بیٹی گیانا کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنیکٹیکٹ میں منعقدہ تقریب میں 41 سالہ باسکٹ بال لیجنڈ کو بعد از مرگ باضابطہ طور پر ہال آف فیم شامل کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ان کی بیوہ وینیسیا اور این بی اے کے عظیم کھلاڑی مائیکل جورڈن بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب میں وینیسیا نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین اعزاز اور کارنامہ ہے، کاش وہ یہ لمحہ ہمارے ساتھ منا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ان پر فخر ہے۔ کوبی برائنٹ نے باسکٹ بال پلیئر کی حیثیت سے جو بھی کارنامے انجام دیئے ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ کوبی برائنٹ کو گزشتہ سال ہال آف فیم کیلئے منتخب کیا گیا تھا مگر کورونا وبا کی وجہ سے تقریب ایک سال تاخیر کا شکار ہو گئی۔