اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں تمام متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وزارت داخلہ کے حکام شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وفاقی کابینہ ، کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل اور نیب کی سفارشات کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام’’ای سی ایل‘‘میں ڈالنے کا حتمی فیصلہ پیرکو ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں فیصلے کے بعد شہباز شریف کا نام فوری ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا۔