گوجرانوالا (آن لائن) گوجرانوالا میں گلشن عدیل کالونی میں درزی کی دکان پر فائرنگ سے ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع
پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 6 سالہ برہان اور 17 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے، برہان کو سر جبکہ عثمان کو سینے میں گولی لگی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ عاشر درزی نے حماد اور سن نامی 2 افراد سے پیسے کپڑوں کی سلائی کے پیسے مانگے تھے جو انہیں زیادہ لگے۔ بات زیادہ بڑھنے پر انہوں نے فائرنگ کردی، دونوں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔