لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے معاملے میں قانونی راستہ اپنانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ قانون سب کےلےے برابر ہے‘شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے معاملے پر قانون کی پیروی کی جائے گی‘ سابق حکومت نے لالچ کی بنیاد پر مہنگی بجلی کے معاہدے کےے‘ ماضی کا بیگاڑ بہت زیادہ ہے لیکن اب ہم درست سمت پر ہیں‘ اگر جہانگیر ترین نے کچھ نہیں کیا تو ان سے دوستی ہی دوستی ہے ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔