جسٹس محمد نورزئی ایک برس کے لیے شرعی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

211

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس محمد نورمسکان زئی کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کر دیا۔وزارت قانون کی طرف سے گزشتہ روزجاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا تقرر ایک سال کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق رواںماہ کی 15 تاریخ سے ہوگا۔