اسلام آباد: شہریوں کی سہولت کیلیے سی ڈی اے کی چھٹیاں منسوخ

158

 

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) انتظامیہ عید کی تعطیلات اورلاک ڈائون کے باوجود شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے کوشاں رہے گی۔ گزشتہ شب ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث کشمیر چوک پرپانی اکٹھا ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا، تاہم ادارہ کے متعلقہ شعبہ جات نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ روڈ پر جہاں جہاں پانی کی نکاسی رکی ہوئی تھی، اسے ختم کیااور روڈ پر ٹریفک کی روانی کوبحال کیا گیا۔ ادارہ کی
جانب سے لاک ڈائون اور عید کی چھٹیوں میں شہریوں کوبہترین خدمات کی فراہمی کے لیے شعبہ سینی ٹیشن، انوائر منٹ،روڈ مینٹی نینس ، اسٹریٹ لائٹس، سٹی سیوریج، واٹر سپلائی سمیت دیگر شعبہ جات کی نہ صرف چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں بلکہ شہر یوں کی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے ایک سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔