فلسطینیوں کے پاس جہاد کے سواکوئی راستہ نہیں،ایرانی صدر

246

تہران/دمشق(صباح نیوز)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے سامنے استقامت اور جہاد کے سواکوئی راستہ نہیں ہے ۔ان کے بقول قتل عام کرنے والے صہیونیوں کا کسی بھی دین سے کوئی تعلق نہیں ہے-ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہاکہ آج تنہا ایران فلسطینیوں کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک اور فلسطین کے پڑوسی ممالک کی صہیونیوں کے جرائم پر خاموشی پر سخت تنقید کی ۔ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل ، امریکا اور مغربی ممالک نے علاقے میں نیابتی جنگ کے لیے دہشت گرد گروہ تشکیل دے رکھے ہیں اور افغانستان ، لبنان ، فلسطین ، شام ، پاکستان ، عراق ، یمن ، بحرین ، افریقا اور دنیا کے دیگر علاقوں میں جرائم کا ارتکاب اور بے گناہ عوام کا قتل عام کر رہے ہیں ۔ درایں اثنا ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیادہ نخالہ سے فون پرگفتگو کی ۔