ایران : صدارتی انتخابات کے لیے احمدی نژ اد کے کاغذات نامزدگی جمع

256

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ۔ منگل کے روز سے ایران کے دارالحکومت میں آیندہ صدارتی انتخابات میں نامزدگی کے خواہش مند افراد کا اندراج شروع ہو گیاہے۔ اس سے قبل پیر کے روز صدر روحانی نے انتخابات میں نامزدگی سے متعلق شوریٰ کی جانب سے اعلان کردہ شرائط کو مسترد کر دیا تھا۔ شوریٰ کی جانب سے جاری کی گئی شرائط کے مطابق نامزد امیدوار کی عمر 45 سے 70 برس کے درمیان اور تعلیمی قابلیت کم از کم ماسٹرز یا اس کے مساوی ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا۔