لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) کمشنر لاڑکانہ شفیق احمد مہیسر نے اپنے دفتر میں کورونا کے متعلق تشکیل ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو، وائیس چانسلر جامعہ محترمہ بے نظیر بھٹو پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطا الرحمن، کوآرڈینیٹر امیر فضل، ڈبلیو ایچ او اور چانڈکا اسپتال سے تعلق رکھنے والے سینیئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے شرکت کی، اجلاس میں ڈویژن کے اندر کورونا کی تیسری لہر کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس دوران ایم ایس چانڈکا اسپتال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپریل مہینے کے دوران چانڈکا کے ایچ ڈی یو اور آئی سی میں کورونا وائرس کے باعث 10 مریض دم توڑگئے ہیں، ڈی ایچ او نے بتایا کہ یکم اپریل 2021ء سے اب تک مجموعی طور پر 11851 افراد کے سیمپل ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 417 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے اسی طرح متاثر افراد کی شرح چار فیصد ہے، کمشنر نے ہدایت کی کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر ایچ ڈی یو اور آئی سی یو میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بناکر مرضوں کا خیال رکھا جائے، روزانہ کے بنیاد پر کنسلٹنٹ وزٹ کرکے ان کے حالات کا جائزہ لیں، سی ایم ایچ میں 24 گھنٹے پی سی آر کلیکٹ کرنے کی سہولت لازمی دی جائے، لاڑکانہ میں کورونا ویکسی نیشن کے تین سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے صرف ایک خواتین کے لیے ہوں، کورونا کے متعلق مکمل اور اعتبار لائق معلومات مرتب کی جائے، کورونا ایس او پیز پر عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جن علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد زیادہ ہے ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا جائے۔