لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی شاگرد تنظیم سپاف ضلع لاڑکانہ کے صدر نے غریب خاندان کو 5 جریب زرعی زمین دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے سپاف ضلع لاڑکانہ کے صدر عبدالرحمن موریو نے بتایا کہ گاؤں موریہ فقیر کے رہائشی غریب نظام الدین کوری کی جانب سے میڈیا کے ذریعے مالی مدد کی اپیل کی گئی، جس پر میں نے اپنی ذاتی ملکیت سے 5 جریب زرعی زمین انہیں دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ غریب خاندان دو وقت کی روٹی کھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو کے پیروکار ہیں، اس وقت چیئرمین بلاول زرداری اور کوچیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔