اسلام آباد/ لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد شمسی کے صاحبزادے بلال شمسی انتقال کرگئے، مرحوم کی عمر 40 برس تھی، ان کی نماز جنازہ منگل کی شب مقامی قبرستان H-11 اسلام آباد میں ادا کی گئی اور مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر میاں محمد اسلم، جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا، راولپنڈی کے امیر عارف شیرازی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ایگزیکٹو صدر انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز خالد رحمان، نیشنل لیبر فرنٹ کے صدر شمس الرحمان سواتی، جماعت اسلامی کے سیکڑوں کارکنوں، مرحوم کے احباب نے شرکت کی۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، سابق سیکرٹری اطلاعات محمد انور نیازی نے شاہد شمسی کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔