ملتان روڈ پر بجلی گھر میں2 ملازمین کا بیدردی سے قتل

181

لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر نامعلوم افراد بجلی گھر میں گھس کر2 ملازمین کو بیدردی سے قتل کر کے فرار ہو گئے۔مقتولین کو فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا،پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس نے شبے میں ایک نوجوان کو بھی حراست میں لے لیا۔واقعہ ملتان روڈ سیدپور اسٹاپ پر واقع بجلی گھر میں پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت57 سالہ اسحاق اور38 سالہ امجد کے ناموں سے ہوئی، جو ملتان روڈ سے ملحق بکرا منڈی کے رہائشی تھے۔اسحاق گرڈ اسٹیشن میں خاکروب جبکہ امجد کنٹرول کا انچارج تھا۔ذرائع کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں کام کرنے والا ملازم عثمان مقررہ وقت سے پہلے گھر چلا گیا تھا جسے پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی، عثمان کا چند روز قبل امجد سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔