“شہباز، حمزہ سمیت 11 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں”

316

نیب لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 11 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نیب اسلام آباد کو خط ارسال کردیا۔

خط 28 اپریل 2021 کو نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کیا گیا۔ خط میں لاہورہائی کورٹ کے اقدام کوچیلنج کرنے کی استدعا کی گئی۔

نیب لاہور نے خط میں تحریر کیا کہ 19 جنوری 2019 کو نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔ وزارت داخلہ نے 21 جنوری 2019 کو سفارش منظور کی اور نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔

خط میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔لاہورہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے 26 مارچ 2019 کا حکم دیا۔

خط میں نیب لاہور نے درخواست کی کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت 11 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔5 ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس 20 اگست 2020 کو احتساب عدالت لاہور کے روبرو دائر ہوا۔

خط میں تحریر کہا گیا کہ شہباز شریف کی احتساب عدالت میں زیرسماعت ٹرائل میں موجودگی ضروری ہے۔