تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کی باضابطہ تصدیق کردی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ خطے میں 2مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمیفریقین اور پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس بات چیت کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔