اسلام آباد(صباح نیوز)سعودی عرب کی جیلوں میں اپنی سزا کا بڑا حصہ کاٹ چکے 1100 پاکستانی قیدی رہا ہو جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ وزیر شیخ رشید نیجدہ میں سعودی اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے
معاہدوں کے بعد موجود 1100قیدیوں کو پاکستان لے کر جا رہے ہیں،یہ قیدی اپنی سزا کا بڑا حصہ کاٹ چکے ہیں اور تھوڑی قید رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی جیلوں میں وہ پاکستانی قیدی جو سنگین جرائم میں نہیں ہیں انہیں ہم لے جانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود سیکڑوں مزید قیدیوں کو بھی یہاں چھڑا سکتے ہیں۔