جوبائیڈن کا ایٹمی مذاکرات میں ایران کی سنجیدگی کا اعتراف

354

واشنگٹن‘تہران(اے پی پی)امریکی صدر جو بائیڈن نے اعتراف کیا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی بحالی کی غرض سے ویانا میں جاری مذاکرات میں پوری طرح سنجیدہ ہے۔ایران ٹی وی کے مطابق جوبائیڈن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ویانا مذاکرات میں ایران کی
سنجیدگی کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ الگ بات ہے کہ ایران کن اقدامات کی انجام دہی کے لیے تیار ہے۔علاوہ ازیں ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ2015ءمیں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی میں مدد دینا امریکا کی ذمے داری ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم ویانا میں جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا امریکا لاقانونیت ہی کو جاری رکھے گا یا قانون کی پاسداری کرے گا،اب ذمے داری کا بوجھ ایران پر نہیں امریکا پر ہے۔