آہ! سید حمید احمد

253

سینئر مزدور رہنما سابق پوسٹ ماسٹر اور صحافی سید حمید احمد گزشتہ دنوں انتقال کرگئے۔ مرحوم نے ٹریڈ یونین تحریک میں آخری دم تک فعال کردار ادا کیا۔ جنوری 1991ء یا اس سے قبل ہی ان سے ملاقات ہوئی پھر وہ قریبی دوستی میں بدل گئی۔ سید حمید کا تعلق آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز سے تھا۔ مرحوم بلا امتیاز ہر مزدور تنظیم کے جلسہ، جلوسوں اور احتجاج میں شرکت کرتے۔ حکمرانوں کی جانب سے مزدوروں پر ظلم پر بہت افسوس کرتے۔ مزدوروں کے احتجاج، جلسوں میں اپنی تقریر کے دوران جذباتی ہو کر اپنے کپڑے تک پھاڑ دیتے تھے۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن کے 2005ء کے تاسیسی اجلاس ILO بلڈنگ اسلام آباد میں شرکت کی۔ مختلف شہروں میں مزدوروں کے پروگرام میں شرکت کرتے تھے۔ اپنے آخری دور میں وہ صحافت سے وابستہ ہوگئے تھے۔ زیادہ ان سے ملاقات پریس کلب میں ہوتی۔ جسارت لیبر فورم کے پروگرام میں بھرپور طریقے سے شرکت کرتے۔ مزدور مسائل پر احتجاجی بیانات دیتے۔ مرحوم نے پسماندگان میں دو صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ مرحوم کی عمر 80 برس تھی۔ اس موقع پر مزدور رہنما شفیق غوری، خائستہ رحمن اور دیگر نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی جدوجہد کو قبول فرمائے۔ آمین۔