ملک کو درپیش چیلنجز‘ سراج الحق نے عید کے بعد قومی مشاورت طلب کرلی

155

لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں قومی مشاورت طلب کی ہے جس میں دینی، سیاسی، تعلیمی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق قومی مشاورتی کانفرنس اتوار 23 مئی کو منصورہ میں ہوگی جس میں تحفظ ناموس رسالت، قومی نصاب کی تشکیل اور قانون سازی وقف املاک کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کے لیے سازشیں عروج پر ہیں مگر ان سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔