لاڑکانہ، کورونا میں مبتلا معمر شخص دم توڑ گیا، 19 مریضوں میں کورونا کی تصدیق

78

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں کورونا میں مبتلا معمر شخص دم توڑ گیا، 19 مریضوں میں کورونا کی تصدیق، ایکٹو کیسز کی تعداد 304 ہوگئی۔ لاڑکانہ چانڈکا اسپتال میں قائم کورونا آئی سی یو وارڈ میں بیڑو چانڈیو کا رہائشی 61 سالہ معمر شخص امان اللہ چانڈیو دم توڑ گئے، لاش ضرور کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ورثاء کو ہدایت کی گئی کہ متوفی کی تدفین ایس او پیز کے تحت کی جائے۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے کورونا کے شبے میں مختلف علاقوں سے 257 افراد کے سیمپلز لے کر لیبارٹری بھجوا دیے گئے جن میں سے مزید 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی۔