زمبابوے کے خلاف پاکستان کی دوسری سب سے بڑی شراکت

111

زمبابوے کے خلاف ہرارے میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن عابد علی اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں75 اوور میں236 رنز جوڑے کو پاکستان کے لیے زمبابوے کے خلاف دوسری وکٹ کی سب سے بڑی اور کل ملاکر دوسری سب سے بڑی شراکت تھی۔
اظہر علی 311 منٹ میں240 گیندوں پر17 چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے126 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ عابد علی نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک لگ بھگ360 منٹ میں246 گیندوں پر17 چوکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر118 رنزبنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف دوسری وکٹ کی ابھی تک 400 رنز سے بڑی شراکت ہوئی ہیں جس میں سے عابد علی اور اظہر علی کی236 رنز کی شراکت سے پہلے سب سے بڑی شراکت بلاوایو میں ستمبر 2011 کو ہونے والی188 رنز کی شراکت تھی جو اظہر علی اور محمد حفیظ کے مابین56.4 اوور میں ہوئی تھی۔پاکستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے شیخوپورہ میں اکتوبر 1996 میںآٹھویں وکٹ کی شراکت میں313 رنز جوڑے تھے۔ پاکستان کو ساتویں وکٹ معین خان کی صورت میں237 رنز کے اسکور پر گر ی تھی جس کے بعد اتنی بڑی شراکت ہوئی تھی۔ وسیم اکرم نے490 منٹ میں363 گیندوں پر22 چوکوں اور12 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 257 رنز بنائے تھے جو ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہونے کے ساتھ ساتھ تب زمبابوے کے خلاف سب سے بڑی اننگز تھی۔ اب یہ زمبابوے کے خلاف تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ثقلین مشتاق نے426 منٹ میں359 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے79 رنز بنائے تھے جو تب انکا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور تھا اسکے بعد انہوں نے کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مارچ 2001 میں430 منٹ میں291 گیندوں پر11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر101 رنز بنائے تھے۔اس اننگزمیںوسیم اکرم کے 12 چھکیٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔
زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ سری لنکا کے کمار سنگا کارا اور مارون اتاپتو کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے بلاوایو میں مئی 2004 میں90.1 اوور میں438 رنز جوڑے تھے۔ کمار سنگا کارا نے468 منٹ میں365 گیندوں پر36 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے270 رنز بنائے تھے جبکہ مارون اتا پتو516 منٹ میں324 گیندوں پر 36 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے249 رنز بنائے تھے۔ اس رفاقت کی بدولت سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز165.3 اوور میں تین وکٹ پر 713 رنز بناکر ڈکلیر کردی تھی اور ایک اننگز اور254 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سری لنکا کا یہ اسکور زمبابوے کے خلاف دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے جبکہ اسکی ایک اننگز اور254 رنز کی جیت زمبابوے کے خلاف تیسری سب سے بڑی جیت ہے۔