لاڑکانہ، زیر تعمیر مکان کا گیٹ گرنے کے نتیجے میں 22 سالہ محنت کش چل بسا

131

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) معظم کالونی میں نئی زیر تعمیر مکان کا گیٹ گرنے کے نتیجے میں 22 سالہ محنت کش نوجوان منور علی ناریجو دب کر شدید زخمی ہوئے جنہیں دیگر محنت کشوں نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج محنت کش زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دوسری جانب لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔