احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق قرارداد جمع

264

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے فیصلہ کی
مذمت کرتا ہے ، یہ ایوان سمجھتا ہے کہ احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے،احسن اقبال نے ہمیشہ دیانتدارانہ سیاست کی ہے اور وہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہے ہیں، احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے فیصلہ کو یہ ایوان مسترد کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ احسن اقبال کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔