سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر ضلع کی تحصیل صالح پٹ کے قریبی گاؤں میں ایک محنت کش حنیف شنبانی کے جھونپڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں اس کا ایک بیٹا6 سالہ امان اللہ موقع پر جھلس کر جاںبحق ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا بیٹا 2 سالہ امجد شدید زخمی ہو گیا جسے فور ی طور پرمقامی اسپتال اور بعد ازاں سکھر کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی افراد سمیت ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم جھونپڑے میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔