شہباز شریف کا نام سیاسی انتقام کے باعث بلیک لسٹ میں تھا‘ مریم اورنگزیب

137

لاہور(نمائندہ جسارت)ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میںنہیں بلکہ عمران خان کی سیاسی دشمنی کی وجہ سے بلیک لسٹ میں تھا ، شہبازشریف کے سفری طرز عمل کو دیکھتے ہوئے عدالت نے ایک بار سفر کی اجازت دی ہے، عمران خان اپنی بوسیدہ، بدبودار اور ناکام سیاست اپویشن کو جیل میں قید ور بلیک لسٹ میں شامل کرکے بچانا چاہتے ہیںمگر عدالتیں سب جانتی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کیا۔انہو ںنے کہا کہ بلیک لسٹ میں دہشت گردوں اور ریاست مخالف لوگوں کے نام شامل کیے جاتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ اربوں روپے کے آٹا ، چینی چوروں ، بی آر ٹی پشاور ، مالم جبہ ڈکیتی،اربوں روپے کے 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کی منی لانڈرنگ کرنے والے مجرموں کو اور 122 ارب کی ایل این جی اور500 ارب کی دوائی چوری کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل اور سنگین مذاق ہے ۔