شہباز شریف کانام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

166

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں ایک درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے۔ جس میں شہباز شریف نے وفاقی حکومت، وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی آشیانہ ریفرنس میں ضمانت ہوئی ہے اس سے قبل بھی وہ ضمانت پانے کے بعد بیرون ملک چلے گئے تھے اور پھر واپس وطن لوٹ آئے تھے۔ درخواست میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں بلیک لسٹ کیا گیا ہے جو ان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔