لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج کی خدمات حاصل کرلی گئیں، گزشتہ روز لاڑکانہ ضلع میں کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو کے دفتر میں اجلاس ہوا، جس میں میجر محمد عثمان کی سربراہی میں آرمی ٹیم اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی افسران کی جانب سے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اورآگاہی کا فیصلہ کیا گیا۔